ڈی جی خان، پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی علاقے میں ہوا جہاں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں، دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سی ٹی ڈی اورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں کی گئی، دہشت گرد بنیامین کے سرکی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر تھی۔