جمعیت علمائے اسلام نے 21 جولائی کو منعقد ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدوار نامزد کردیئے۔صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق پارٹی نے خیبرپختونخوا سے جنرل نشست کے لیے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش کو نامزد کیا ہے۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے سینیٹر دلاور خان کو نامزد کیا گیا ہے، جے یوآئی کے صوبائی اسمبلی میں 19 ارکان ہیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں 11 میں سے 4 سینیٹ نشستیں جیت سکتی ہیں۔
حکومت کے حصے میں 7 نشستیں آنے کا امکان ہے تاہم سینیٹ کی چار نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں تنازع پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔