اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی تنخواہ کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی کڑی تنقید کے بعد ایاز صادق نے اس معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں اسپیکر نے مؤقف اپنایا ہے کہ میرا تنخواہوں کے معاملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے، بیشک میری تنخواہ مت بڑھائیں۔
ذرائع اسپیکرآفس کے مطابق تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا ہے اسپیکر کا نہیں ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپیکر ایاز صادق نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا اور موقف اختیار کیا کہ اس معاملے پر فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔