اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی ، ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی تیزی برقرار رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور کرگیا، انڈیکس 4 روز میں سوا 8 ہزار پوائنٹس بڑھا ہے۔ بازار میں مسلسل تیسرے روز ایک ارب سے زاید شیئرز کے سودے ہوئے۔ انڈیکس نے کاروباری دن میں ایک لاکھ 30 ہزار 545 کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بازار کی تیزی بجٹ منظوری، آئی ایم ایف کی زرمبادلہ شرط پوری ہونے، ٹیرف پر مذاکرات کے لیے پاکستانی ٹیم کے امریکا میں ہونے اور مہنگائی کی شرح نو سال کی کم ترین سطح پر رہنے کے سبب ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے سبب زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس کی بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے تھے، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار، ایک لاکھ 28 ہزار اور ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی سطحیں عبور کرگیا تھا۔