اسلام آباد : وزیراعظم نے گزشتہ دنوں بجلی بل میں پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے یہ فیس ختم کر دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کے اعلان پر نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی عملدر آمد شروع ہوگیا اور بجلی بلوں سے پی ٹی وی لائسنس کے نام پر لی جانے والی فیس ختم کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے پاور ڈویڑن کی جانب سے بھی بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق رواں ماہ جولائی سے شروع ہو جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کی روشنی میں کے ای سمیت تمام بجلی تقسیم کار اداروں پر اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔
