پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام پھٹ پڑے ، شہریوں نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے غریب عوام کہاں جائے؟۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام نے کہا اتنا مہنگا پیٹرول کردیا، حکومت کوچاہیے کہ عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔
جینا مشکل ہوگیا ہے اور عوام بے بسی کی تصویر بن چکی ہیں۔یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا، وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے اناسی پیسے فی لیٹرہوگئی۔