پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصراقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چیئرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائیمرتضیٰ کے خلاف عدم اعتماد لاکر عہدے سے ہٹایا گیا۔
ذرائع مطابق چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے نئے چیئرمین کے الیکشن دوبارہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 2 مزید قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کی باقی 7 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پربھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اگلے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن بجھوادیا جائیگا۔
اپوزیشن کے پاس اوقاف، توانائی اور پرائس کنٹرول سمیت کل 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ تھی۔واضح رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاق اور صوبے میں حکومتی اپوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔