وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے ملاقات میں امیرقطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز کے حملوں کے بعد وزیراعظم نے امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم قطری بہن، بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کے لیے دعا گو ہیں۔
اسرائیل حملے روک دے تو ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں، ایران
شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔