ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعد ایران کی طرف سے ممکنہ ردعمل کے طور پر آبنائے ہرمز کو بند کردیے جانے کے خطرے کے پیش نظر چین سے امریکی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ چین ایران کو ایسا کرنے سے روکے۔
امریکا نے ایک روز قبل 21 جون کو ایران کے تین اہم ترین جوہری مراکز پر بنکربسٹ بموں سے بمباری کی تھی۔ حالانکہ اس بمباری سے محض ایک روز پہلے ایرانی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے بمباری کی دھمکی دی تھی۔
روبیو نے چین سے یہ مطالبہ اتوار کے روز فاکس نیوز کے پروگرام ‘ سنڈے مارننگ فیوچرز ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے۔ ان کا مارننگ شو میں یہ کہنا ایرانی پریس ٹی وی کی اس خبر کے بعد ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
آبنائے ہرمز سے دنیا کے تیل کا بیس فیصد گزرتا ہے ۔ اس لیے اس کی ایران کی طرف سے بندش کیے جانے کے بعد تیل کی تجارت اور قیمتوں پر عالمی منڈیوں میں سخت منفی اثر آئے گا۔ تیل کی قیمتیں ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے کی وجہ سے پہلے ہی بڑھنا شروع ہو چکی ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ کے الفاظ تھے میں چین کی حکومت کی اس سلسلے میں حوصلہ افزائی کروں گا کہ وہ ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے روکے۔ کیونکہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل پر کافی انحصار کرتے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو یہ ایران کی ایک اور بہت بڑی غلطی ہو گی۔ جبکہ ہمارے پاس اس مسئلے سے نمٹنے کی آپشنز ہیں۔ دوسرے ملکوں کا بھی یہی احساس ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش ان کی معیشت پر برا اثر ڈالے گی۔
مارکو روبیو نے یہ بھی قرار دیا کہ آبنائے ہرمز بند کی گئی تو اس سے کشیدگی میں اور اضافہ ہو جائے گا۔ جس کا امریکا اور دوسروں کی طرف سے جواب دیا جائے گا۔ امریکی وزیرخارجہ کے چین سے اس سلسلے مطالبے پر امریکا میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
او آئی سی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت ، امریکی حملے کا ذکر غائب
یاد رہے امریکا نے ایران کے تین جوہری مراکز پر 14 بنکر بسٹر بم برسائے، اس امریکی حملے سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جنگوں سے پھیلی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
جبکہ ایران نے امریکی بمباری کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جسے مارکو روبیو نے اتوار کو ایران کی ممکنہ طور پر سنگین غلطی قرار دیا۔ روبیو نے یہ بھی کہا امریکا ایران سے بات کرنے کو تیار ہے۔