کراچی:وفاقی ادارہ شماریات نے ماہ مئی کے حوالے سے مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق مئی 2025ء میں مہنگائی کی شرح 3.5فیصد تک بڑھ گئی جب کہ اس سے قبل اپریل 2025ء میں مہنگائی کی شرح 0.3فیصد پر تھی۔
پاکستان کے شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد تھی۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال مہنگائی کی شرح زیادہ سے زیادہ 7.5فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف آئندہ 6سال تک پاکستان میں مہنگائی کی کیا شرح رہے گی، اس حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔