سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کا دورہ کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے 1967ء میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کے بعد کسی سعودی وزیر خارجہ کا مغربی کنارے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں ایک وزارتی وفد اتوار کو رام اللہ جائے گا۔
بھارتی آبی دہشتگردی کے نتائج بھیانک ہونگے ،فیلڈ مارشل نے خبردار کردیا
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ کا انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع نے مغربی کنارے کو یہودی ریاست بنانے کا بیان دیا ہے۔