Google Chrome

گوگل کا سرچ انجن کے لیے نیا اے آئی ٹول “سمپل فائی” متعارف


کلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نیا اور طاقتور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹول “سمپل فائی” متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ویب پر موجود پیچیدہ معلومات کو آسان اور قابل فہم بنانا ہے۔

یہ نیا فیچر آئی او ایس ڈیوائسز پر گوگل ایپ میں شامل کیا گیا ہے، اور اس کے ذریعے صارفین کسی بھی مشکل یا تکنیکی زبان والے ٹیکسٹ کو منتخب کر کے اسے سادہ زبان میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ منتخب کیے گئے ٹیکسٹ پر “مور ایکشنز” پینل میں “سمپل فائی” کا آپشن ظاہر ہوگا، جس پر کلک کرنے سے وہی مواد آسان زبان میں نظر آئے گا۔

یہ فیچر گوگل کے جدید “جیمنائی” اے آئی ماڈل پر مبنی ہے، اور اس کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ سادہ ورژن میں مواد کا اصل مفہوم برقرار رہے، تاکہ صارفین کو بہتر فہم حاصل ہو سکے۔

گوگل کے مطابق “سمپل فائی” کے ذریعے میڈیکل ریسرچ، بائیولوجی، قانون، معیشت، ادب، فلسفہ، ایرو اسپیس اور کمپیوٹر سائنس جیسے پیچیدہ موضوعات کو عام فہم زبان میں بیان کرنا ممکن ہو گا، جو اسے ایک انقلابی ٹول بناتا ہے۔