تہران: امریکا سے کشیدگی کے باعث ایرانی سپریم لیڈر نے مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا۔
عراق، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی اور بحرین کو نوٹس جاری کردیاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر جوہری پروگرام کے لیے مذاکرات پر دبائوو اور سفارت کاری ناکام ہونے کی صورت میں تہران پر حملے کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر نے ملک کی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
ایک ایرانی اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے پڑوسی جو امریکی اڈوں کی میزبانی کرتے ہیں وہ فائرنگ لائن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تہران پہلے ہی عراق، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی اور بحرین کو نوٹس جاری کر چکا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ممکنہ منصوبوں میں امریکا کی مدد نہ کریں۔
ایرانی اہلکارنے کہا کہ کوئی بھی مہم جوئی امریکا کے لیے سنگین نتائج لائے گی۔