صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ سال 1446 ہجری کے رمضان المبارک کے دوران 122,286,712 عمرہ زائرین اور نمازیوں نے زیارت کا شرف حاصل کیا۔
جاری کردہ بیان کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 16,558,241 سے زائد زائرین نے مسجد حرام میں حاضری دینے کا شرف حاصل کیا جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں آنےوالے زائرین کی تعداد 30,154,543 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے نگران ادارے کی جانب سے سینسرز پر مبنی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کی جا رہی ہے تاکہ مسجد نبوی کے مرکزی داخلی راستوں کی بنیاد پر مقدس گھر میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کی تعداد پر نظر رکھی جا سکے۔
اس قدم کا مقصد ہجوم کے بہاؤ کی نگرانی اور متعلقہ حکام کے ساتھ شراکت میں ان کے موثر انتظام کو بہتر بنا کر آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا ہے۔