آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ غزہ میں نسل کشی پر رو پڑیں

کینبرا:آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کیٹ میک نامارا غزہ میں جاری نسل کشی پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خطاب میں آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کیٹ میک نامارا نے کہا کہ جب ان کا بچہ ان کے پاس سکون سے سو رہا تھا تو انہوں نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ملبے تلے دبے زخمی فلسطینی بچوں کی تصاویر دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں کے پائوں ملبے سے باہر نکل رہے تھے۔آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ غزہ میں عام شہریوں پر اندھا دھند اسرائیلی بمباری کو دیکھنا ایک دردناک احساس ہے۔خطاب کے دوران آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ رو بھی پڑیں۔