اوٹاوا:کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے ٹرمپ پر کینیڈا کو توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ہمیں توڑناچاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پرحکمرانی کر سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اچانک 28 اپریل کو قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں سے نمٹنے کے لیے انہیں عوامی مینڈیٹ درکار ہے۔
کینیڈا میں عام انتخابات اصل میں 20 اکتوبر کو متوقع تھے، لیکن مارک کارنی جو صرف دو ہفتے قبل لبرل پارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے ہیں، اپنی جماعت کی حالیہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے عوام سے براہِ راست حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جنوری میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد کینیڈا کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی اور اسی دوران سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اچانک استعاء دے دیا تھا۔