جعفر ایکسپریس حملہ،لیگی سینیٹر نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد:جعفر ایکسپریس حملہ،ن لیگی سینیٹر عمران خان پر برس پڑے۔
اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سینکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اْٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟۔