اسلام آباد:جعفر ایکسپریس واقعہ،پی ٹی آئی نے ان کیمرہ اجلاس کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملوں کو سیکورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں کہ 2 صوبوں میں سیکورٹی فیلئیر کی وجہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں افسوسناک واقعے کو سیکورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔انہوں نے پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیکورٹی فیلئیر ہے، اس حادثے پر پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن بلانا چاہیے۔