کراچی:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کی ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال کومسترد کردیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ 8 ماہ میں 24 ارب ڈالر وطن بھیج کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔
فروری میں بھی 3 ارب 10 کروڑ ڈالرکی ترسیلات زر بھیجی گئیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 74 کروڑ ڈالر بھیج کرسرفہرست ہیں۔ یو اے ای سے 65 کروڑڈالر، امریکا سے 31 اور برطانیہ سے 25 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں اوورسیزپاکستانیوں نے 3 ارب 10 کروڑ ڈالرز پاکستان بھیجے، فروری کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر38 اور ماہانہ بنیاد پر4 فیصد اضافہ ہوا۔
معاشی ماہرین کے مطابق جون 2025 ء مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا مالی حجم 36 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔