وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے، میں بانی پی ٹی آئی کیلئے دعا گو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے۔ جیل سے رہائی ملے مگر ساتھ عقل بھی دے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں تمام صحافیوں سے ملاقات و افطار کا اہتمام کیا گیا۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ رہی ہے۔ آمرانہ و جابرانہ دور میں پیپلز پارٹی اور میڈیا ساتھ ساتھ رہے ہیں۔
عمران خان بغیر کچھ کھائے روزہ رکھ رہے ہیں ، بیرسٹر سیف کا دعوی
صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکنگ صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کےلیے نظام بنا رہے ہیں، جو صحافی فرائض کی انجام دہی میں زخمی ہو، پیپلز پارٹی اس کے ساتھ کھڑی ہوگی، صحافیوں کی تمام تنظیمیں آپس میں متحد ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 15 رمضان کے بعد رات گئے پیپلز بس سروس کے اوقات بڑھا دیں گے۔