انسانی دماغ کے خلیوں سے چلنے والا کمپیوٹر متعارف


آسٹریلیا کے ایک اسٹارٹ اپ نے انسانی دماغ کےخلیا  پر چلنے والے دنیا کے پہلے کمرشل بائیولوجیکل کمپیوٹر کو متعارف کرا دیا۔

میلبرن کی کورٹیکل لیبز نے 3-6 مارچ تک بارسیلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنا سی ایل 1 لانچ کیا اور اس کو ’بکس میں ایک جسم‘ کی مانندبتایا جو مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کمپیوٹر میں لیب میں بنائے گئے نیورونز استعمال کیے گئے ہیں جن کی نمو ایک سیلیکون چپ پر ہوتی ہے، جس سے یہ برقی سگنل بھیجنے یا موصول کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

اس سیٹ اپ کو بعد ازاں لیب کے بائیولوجیکل انٹیلی جنس آپریٹنگ سسٹم (بی آئی او ایس) سے جوڑ دیا گیا جس کے ذریعے صارفین کوڈز ڈال سکتے ہیں اور کمپیوٹنگ امور انجام دے سکتے ہیں۔

پمپ، گیس اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والا اندرونی لائف سپورٹ سسٹم نیورونز کو چھ ماہ تک زندہ رکھ سکتا ہے۔c