راولپنڈی: بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل آمد کے بعد بانی پی ٹی آئی کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ، اضافے کی بڑی وجہ بشریٰ بی بی کا جیل میں ہونا ہے جس سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا پہلے ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا۔
تمام اخراجات، بشمول کھانے پینے اور دیگر ضروریات، ان کی فیملی برداشت کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کا مینیو خود طے کرتے ہیں۔ ان کے لیے کھانے کی تیاری ایک الگ کچن میں کی جاتی ہے، جہاں مشقتی ان کا اور بشریٰ بی بی کا کھانا تیار کرتے ہیں۔ جیل مینیو کا کھانا وہ پسند نہیں کرتے، اسی لیے ان کا کھانے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل میں کھانے پینے کے لیے ان کی فیملی کی جانب سے ادائیگی کی جاتی ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے پی پی اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائی جاتی ہے۔