وزیر اعلیٰ سندھ نے ملک کے سب سے اہم مسئلے کی نشاندہ کردی

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں ۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے فائیو ایز پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ تھے، ایکسپورٹ بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم پورٹس کی ترقی کے لیے بڑے فکرمند ہیں، پورٹس سے ٹرکوں کے ذریعے سامان کی منتقلی کے لیے صرف رات کا وقت ملتا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کو ہمیں ہیوی ٹریفک کے لیے مختص کرنا ہوگا، صرف اتحاد کی ضرورت ہے، انرجی کے بغیر ایکسپورٹ نہیں بڑھاسکتے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ انفرااسٹرکچر کے بغیر بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھائی جا سکتی، اگر حیدرآباد سکھر روڈ ایسا ہوگا تو بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو سے ہیوی ٹریفک کو متبادل راستہ ملے گا، ہم چاہتے ہیں کہ ہیوی ٹریفک کے لیے رنگ روڈ ہونا چاہیے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی اس معاملے پر تحفظات ہیں، دھابیجی صنعتی علاقہ جیسا کوئی صنعتی علاقہ نہیں ،ہمیں سپورٹ چاہیے۔