اسلام آباد: کفایت شعاری کے اقدامات کو فروغ دیتے ہوئے اس بار یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ ایوان صدر میں ہوگی۔
صدر آصف زرداری پریڈ کا معائنہ کریں گے اور قوم سے خطاب کریں گے، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور عسکری قیادت بھی اس موقع پر موجود ہوگی جبکہ پاکستان میں مقیم سفارت کاروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی پریڈ دیکھنے کی دعوت دی جائے گی۔
پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ بھی ہوگا۔واضح رہے اس سے پہلے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ شکر پڑیاں گراؤنڈ میں ہوتی تھی مگر بھاری بھر کم اخراجات بچانے کیلئے اس بار ایوان صدر میں محدود پیمانے پر پریڈ ہوگی۔