راولپنڈی:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے والدین کو جلا کر قتل کرنے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گھریلو رنجش پر والدین کو جلا کر قتل کرنے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین رانا نے مقدمے کا فیصلہ سنایا ، عدالت نے مجرم محمد وسیم کو 6 لاکھ روپے ہر جانے کی سزا بھی سنائی۔گھریلو جھگڑے پر وسیم نے اپنے والدین کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، اس کے خلاف 2022 میں دھمیال تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔