اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5روپے فی کلومہنگی کردی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140سے بڑھا کر 145روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔