کراچی (اسلام ڈیجیٹل) پاکستان میں معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کے خطرے کا انتباہ جاری کردیا ۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیش تر علاقوں میں کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی جیسی صورت حال کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں، سندھ میں بارشیں معمول سے 52 فیصد، بلوچستان میں 45 فیصد اور پنجاب میں 42 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔معمول سے کم بارشوں کے باعث ملک میں خشک سالی کا خدشہ پیدا ہو گیا، اگر جلد بارشوں کا سلسلہ شروع نہ ہوا تو خشک سالی کے حالات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
