اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن حماس کو مکمل ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس نے غزہ میں اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے۔ حماس زیرزمین سرنگوں سے دوبارہ ابھرتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور اپنی موجودگی کا واضح ثبوت دے رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حماس کی پولیس فورس تیزی سے دوبارہ منظم ہو رہی ہے اور غزہ کے انتظامات سنبھال رہی ہے۔ فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح قرار دیتے ہوئے دعویٰ کر رہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود حماس اپنی حکمرانی قائم رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلسطینی عوام حماس کی حکمت عملی کو مزاحمت کی جیت قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب، اسرائیلی ماہرین کا کہنا ہے کہ حماس کی بقا اور اس کی تنظیم نو اسرائیل کے لیے ایک مسلسل چیلنج بنی رہے گی۔