اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی حکومتی توثیق کو ملتوی کرنے اور حماس پر اس کی بعض شقوں سے انکار کا الزام لگائے جانے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے معاہدے کے نفاذ کے وقت کی تصدیق کی ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا مجھے یقین ہے کہ غزہ معاہدے پر عمل درآمد اتوار سے شروع ہو جائے گا۔ غزہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 15 ماہ کی تکالیف کے بعد غزہ پر ایک معاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :
انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم غزہ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر امریکیوں کی رہائی کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ معاہدہ امریکی سفارت کاری کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے مزید طاقتور ہو گیا ہے۔ مزید برآں امریکی وزیر نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے راستہ نکالنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے اسرائیلی میڈیا نے جمعرات کو اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی کابینہ جمعہ کو غزہ میں جنگ بندی کی منظوری کے لیے ایک اجلاس منعقد کرے گی۔