فنی خرابی پر پی آئی اے پروازکی دمام میں ہنگامی لینڈنگ

لاہور(اسلام ڈیجیٹل)قومی ایئر لائن کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث دمام ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244دمام سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

روانگی کے 20منٹ بعد ایئر بس اے 320طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی،اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آگیا۔ فنی خرابی پر پائلٹ نے 4بج کر 22منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا،روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔