اسلام آباد(اسلام ڈیجیٹل)کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، جس سے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے۔
کراچی کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.98 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پرآج سماعت کی جائے گی۔کے الیکٹرک نے نومبر 2024ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے، من وعن کمی پر کے ای صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے۔کے ای نے صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔