کوئلہ کان میں کریک،2کانکن جاں بحق

کوئٹہ(اسلام ڈیجیٹل) ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ کان حادثے میں 2کانکن جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں واقع سید آغاکول مائن ایریا میں کوئلہ کان میں کریک آنے کی وجہ سے 2کانکن پھنس گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کانکنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ریسکیواہلکاروں نے دونوں کانکنوں زاہد اور اسد زرین کی نعشیں نکال کرہسپتال پہنچادیں جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے خیبرپختونخوا روانہ کردی گئیں۔

سنجدی کی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ تمام 12 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق کوئلہ کان میں پھنسے مزید دو کان کنوں کی لاشیں آج نکالی گئیں۔مزدوروں تک رسائی کے لیے 4ہزار 100فٹ گہرائی تک کھدائی کی گئی تھی۔

جاں بحق 10مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ اور ایک کا سوات سے تھا۔ جمعہ کو سہ پہر چار بجے کے قریب کوئلہ کان گیس بھر جانے کے بعد دھماکے سے بیٹھ گئی تھی جس کے نتیجے میں 12کان کن دب گئے تھے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق مارواڑ کے علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری اور مقامی کان کنوں کی مدد سے آپریشن کیا گیاجبکہ حادثے میں جاں بحق 6کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر عباداللہ خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے جاں بحق کان کنوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔