نئی دہلی (اسلام ڈیجیٹل) مودی کے جنگی جنون اور انتہاپسند سوچ کے باعث بھارتی فوج کے اہلکار خودکشیاں کرنے پر مجبور ، حال ہی میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے ساوجیاں میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کر لی۔ فوجی اہلکار کی شناخت کرشنا کے نام سے ہوئی، اس نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ایسے ہی ایک اور واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا ، جس میں ضلع شوپیاں کے ایک سی آر پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خودکشی کرلی تھی ، مودی سرکار کے دور اقتدار میں ہندوستانی فوج میں خودکشی کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے،جو فوجی اہلکاروں کی ذہنی صحت کے بحران کی علامت ہیں، بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات، مودی حکومت کی پالیسیوں سے ان کی عدم اطمینان اور ذہنی صحت کے مسائل کے بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کرتا ہے۔ ہندوستانی مسلح افواج میں 2024ء میں خودکشیوں کی ایک خوفناک لہر دیکھی گئی ، جس میں 787 واقعات رپورٹ ہوئے۔
کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے591، فضائیہ کے 160 اور بحریہ کے 36 خودکشیوں کا اندراج ہوا۔ خطے میں اپنی گرفت مضبوط اور بھارتی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے بی جے پی حکومت نے 8 لاکھ سے زائد فوجی اور 3 لاکھ سے زائدسینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔