حیدر آباد(اسلام ڈیجیٹل) حیدرآباد میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کہ المنظر کے قریب سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد رینجرز کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں سے دو دستی بم، بارودی مواد اور نقدی برآمد ہوئی ہے اور دہشت گردوں کی شناخت تاج محمد اور پریل کے نام سے ہوئی ہے۔
