شامی باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی طرف پیش قدمی جاری، حمص شہر میں داخل ہونے کے بعد شامی فوج سےجھڑپیں ہوئی ہیں۔ جبکہ شامی صدر بشار الاسد کی کابینہ اور بڑی تعداد میں فوجی ایئر بیس میں جمع ہیں۔
امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد دمشق میں نہیں ہیں، جبکہ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شامی فوج دمشق کے مضافات سے پیچھے ہٹ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی اسٹیک ہولڈرز نے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کا پلان تیار کرلیا ہے، مجوزہ پلان میں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔