Govt of Punjab

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

حکومت پنجاب نےصوبہ بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی۔

حکومت پنجاب نےصوبے بھر میں 3 دن کیلئےدفعہ 144 نافذ کر دی،پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں،دھرنوں پر پابندی ہوگی،پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہو گا۔

محکمہ داخلہ نےصوبہ بھرمیں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔