وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی۔
وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
صدر ٹرمپ اوول آفس میں وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کریں گے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
اس ملاقات میں مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ اور مسئلہ کشمیر پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی تھی۔
