سربراہ بی این پی مینگل اخترمینگل نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرزنےاستعفے پیش نہیں کیےتوسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی مینگل اخترمینگل کا کہنا تجا لوگوں سےزبردستی ووٹ لیےگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹرزنےپارٹی فیصلےکی خلاف ورزی کی، اگرکل تک ہمارے سینیٹرزنےاستعفے پیش نہیں کیےتوسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔
سربراہ بی این پی کا مزید کہنا تھا کہ آج سینیٹ نہیں سرکس کا اجلاس تھا، ہمارے سینیٹرزکوسکیورٹی پروٹوکول میں لاکرووٹ ڈلوایا گیا۔