Bajaur Police Mobile Attack

باجوڑ؛ پولیس موبائل پر بم حملے میں 5 اہل کار زخمی

باجوڑ: پولیس موبائل پر بم حملے میں پانچ اہل کار زخمی ہو گئے۔

باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کی زد میں آکر 5 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب سے زائد وصول

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم کو درخت میں نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار باجوڑ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں پھر سے معمولی اضافہ

تحصیل خار کے علاقے بھائی چینہ میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایس ایچ او سمیت کچھ اہل کار محفوظ رہے۔ ڈی ایس پی عبدالعزیز کے مطابق ایس ایچ او شاہ پور خان کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔

واقعے کے بعد علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔