PTI

اسٹیبلشمنٹ کو الوداع‘ سیاستدانوں سے بات کرنا ہوگی‘ مروت

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہمارے حکومتی ارکان کے ساتھ جو روابط ہوئے ہیں اس کے بعد مجھے اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ ہمیں صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے بیانیے کو الوداع کہنا پڑے گا، ہمیں اب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر تمام جماعتوں کے ساتھ بات کرنا ہوگی‘جو آئینی ترامیم قوم کیلئے ضروری ہیں ان پر میں نہ مانوں والی گردان ختم کرنا ہوگی۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ مذاکرات سے ہی ملکی مفاد میں کوئی معاہدہ ہوسکتا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ ہمارے اور حکومتی ارکان کے درمیان گفت و شنید ہوئی ہے‘اسپیکر موجودہ حالات میں غیر متنازع شخصیت بنے ہیں تو اگر وہ اس حوالے سے اپنا مزید کردار ادا کریں تو تمام جو اسٹیک ہولڈرز ہیں پولیٹیکل پارٹیز بشمول اسٹیبلشمنٹ کو ٹیبل پر بٹھا سکتے ہیں اور اب یہ ضرورت ہے پاکستان کی۔اس حوالے سے قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی ممبران ایک پیج پر ہیں