Explosion in Quetta

کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، دو اہلکار زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکےسے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر امدادی ادارے اور پولیس روانہ ہوگئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق دھماکا کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب ہوا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، اہلکاروں کو ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے دھماکے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا شروع کردیا۔