Govt of Punjab

علی امین گنڈا پور کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت کا اعلان ہے، عظمی بخاری

لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے ک علی امین گنڈا پور کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت کا اعلان ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور مسلسل فیڈریشن مخالف سازشیں کر رہے ہیں۔ ایک صوبے کا وزیراعلی کس حیثیت میں دوسرے ملک کے ساتھ بات کرسکتا ہے۔ یہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں فیڈریشن لاڈلے بچے کی طرح ان کا منہ نہیں دیکھتی رہے گی۔ علی امین گنڈا پور یہ سب کچھ کیوں اور کس کے اشارے پر کررہے ہیں ہمیں سب معلوم ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ فتنہ فساد پارٹی پاکستان میں 2014 والے دھرنے کا سیکوئل دہرانے کی پلاننگ کررہی ہے۔ اسلام آباد کا جلسہ اور علی امین گنڈا پور کی افغان سفارت کار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کی پلاننگ ہے۔