ECP

حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو گی۔

ضمنی انتخابات کے باعث مقامی سطح پر آج ضلع رحیم یار خان میں عام تعطیل ہے جبکہ دفعہ 144 بھی نافذ کی گئ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ممتاز مصطفیٰ ایڈوکیٹ کی وفات پر یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو گا اور 5 بجے شام تک جاری رہے گا، سیکورٹی کے لیے 2700 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

حلقہ این اے 171 میں 5 لاکھ 26 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقے میں301 ٹوٹل پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے آج عام تعطیل کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر رکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے 7 امیدوار ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔