پاکستان میں وی پی این بلاک نہیں کیا جارہا، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک میں وی پی این بلاک نہیں کیا جارہا۔

پی ٹی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ آئی ٹی کمپنیوں کو اپنے آئی پی ایڈریس وی پی این پر رجسٹر کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں کو بھی رجسٹر کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق رجسٹریشن سے کسی بھی خلل پر آئی ٹی کمپنیوں کی خدمات متاثر نہیں ہوں گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کی رجسٹریشن پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔ رجسٹریشن ون ونڈو آپریشن ہے جو 2 سے 3 دن میں مکمل ہوتا ہے۔