PTI Jalsa

محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی کے جلسے میں بے نظمی پر تنقید

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی جلسے میں بے نظمی پر تنقید کی اور کہا کہ انقلاب کے لیے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے۔

جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بانی پی ٹی آئی سے محبت اپنی جگہ لیکن تنظیم کی کمی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ جب اسٹیج پر چڑھتے ہیں تو کپڑے پھٹ جاتے ہیں جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں انقلاب ووٹ کے ذریعے آچکا ہے، موجودہ حکومت بے ایمانی سے اقتدار میں آئی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ حکومت کو 10، 15 دن دیں اور کہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور تمام رہنماؤں کو رہا کریں، ورنہ ہر ضلع میں تحریک چلائی جائے۔