بلوچستان: موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے

بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے، صوبے میں بند اسکولوں کی تعداد 3694 ہوگئی جس سے متعلق صوبائی محکمہ تعلیم نے رپورٹ جاری کردی۔

دستاویز کے مطابق بلوچستان میں اسکول بند ہونے کی بنیادی وجہ اساتذہ کی کمی ہے، صوبے میں بند اسکولوں کو فعال کرنے کےلیے کم از کم 16 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع میں غیر فعال اسکولوں کی تعداد 3694 ہوگئی، یہ تعداد رواں سال 17 مئی تک 3152 تھی۔