Punjab Assembly

افواج پاکستان کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے قرارداد جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ اور ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائیہ نے جس ہمت جوانمردی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 ستمبر 1965 کو اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ چھ ستمبر 1965 کی طرح افواج پاکستان آج بھی ہر طرح کے دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ یہ ایوان پاکستان کی سالمیت کی طرف اٹھنے والے ہر قدم کا جواب بھرپور طاقت و قوت سے دینے کے لئے صوبہ کے عوام پاک افواج کے قدم بہ قدم اور شانہ بشانہ ساتھ ہے۔