Moon

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں آج شام 5 بجے ہوگا۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد،سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ماہ ربیع الاوّل کے چاندکی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔