Rangers Flag March in Karachi

کراچی میں پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: لیاقت آباد اور سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 ڈاکوؤن کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔

لیاقت آباد تھانے کی شاہین فورس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب لیاقت آباد سندھی ہوٹل ندی کے کنارے سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹر ذیشنان شفیق صدیقی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 30 سالہ اویس ولد شکیل اور 28 سالہ جلیل ولد سعید محمد کے ناموں سے کی گئی ، گرفتار ملزمان سے دو پستول ، موبائل فونز ، نقد رقم اور ایک 125 موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
سرجانی ٹاؤن پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب سرجانی ٹاؤن عبد اللہ موڑ کوئٹہ شارجہ ہوٹل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 54 سالہ معروف علی ولد داؤد علی کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، ایک موبائل فون ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔