کراچی میں آج بھی تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

کراچی: مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے ذیادہ بارش قائدآباد میں 52 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ گلشنِ حدید میں 46، نارتھ کراچی میں 30، ناظم آباد میں 26 اور سُرجانی میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

شارع فیصل، کیماڑی اور یونیورسٹی روڈ پر 16، کورنگی میں 15، صدر اور اولڈ ٹرمینل پر 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز، مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تھا جبکہ شہریوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقے تاریکی ڈوب میں گئے تھے۔